Baaghi TV

گوجرانوالہ میں خاتون اور چار بچوں کو قتل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں فائرنگ کرکے خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیا گیا ہے

قتل کی واردات گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگراں والا میں ہوئی،جس میں خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،

پولیس کے مطابق خاتون کاشوہر گھر میں موجود نہیں تھا، قتل کی واردات کی تفتیش جاری ہے، بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں،قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں ماں اور4بچوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،

More posts