کراچی: پولیس نے گل پلازا آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں مارکیٹ ایسوسی ایشن کو واقعے کا مرکزی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کے چالان میں 87 گواہان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ گل پلازا میں فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ چالان کے مطابق تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک رپورٹ میں آتشزدگی کے مقام سے کسی قسم کا دھماکا خیز مواد یا قابلِ اشتعال مائع نہیں ملا۔ تاہم رپورٹ میں بعض اشیاء میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔چالان میں گل پلازا انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور فائر سیفٹی انتظامات کا بھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ دکانوں اور عمارت میں موجود حفاظتی انتظامات سے متعلق افراد کے بیانات بھی چالان کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی جانب سے کسی غفلت کے شواہد نہیں ملے،پولیس نے چالان مزید قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کے لیے عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔
