Baaghi TV

گائنی آپریشن تھیٹر میں دو مریضوں کی سی سیکشن کی ویڈیو بنانے پر چار ڈاکٹر معطل

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کے دوران ڈاکٹرز کے مقابلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کی جا رہی ہیں اور اسی دوران ڈاکٹر اور عملے کے ارکان وکٹری کا نشان بھی بناتے رہے۔ لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہورمیں گائنی آپریشن تھیٹر میں دو مریضوں کی سی سیکشن کی ویڈیو بنانے کے الزام میں چار ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔آپریشن کے دوران ڈاکٹرزکی مقابلہ بازی کی وائرل ویڈیوپرپنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ سےتین روزمیں جواب طلب کرلیاگیا۔چارڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو بھی معطل کردیا گیا،محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نےکہاکہ ویڈیو پرانی ہےلیکن ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا،سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نےکہا کہ تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ویڈیومیں نظر آنے والی ڈاکٹرز کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے اسلام پورہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر فرح انعام اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے تین روز میں جواب طلبی جبکہ 4 ڈاکٹرز ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور عائشہ افضل کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو معطل کر دیا گیا،نوٹس میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اس حوالہ سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ،​ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مبینہ اقدامات طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی، مریض کے وقار کی توہین اور پیشہ ورانہ مہارت کی خلاف ورزی کی نمائندگی کرتے ہیں، جو کہ حکومتی قواعد اور ہسپتال کے ایس او پیز (SOPs) کے تحت سختی سے ممنوع ہیں،مجاز اتھارٹی نے اسے سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کی ایک سنگین مثال قرار دیا ہے، جو کہ سنگین بدنظمی اور انتظامی خامیوں کی عکاسی کرتی ہے،سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں تسلی بخش جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں تادیبی کارروائی شروع کر دی جائے گی،

More posts