Baaghi TV

حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین فراہمی کا بڑا اعلان کر دیا

این سی او سی کی کورونا ویکسین حکمت عملی کا سرپرائز آ گیا، این سی او سی کی پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات کا نتیجہ آ گیا

حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین فراہمی کا بڑا اعلان کر دیا ، اسد عمر نے ٹویٹ کے ذریعے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسد عمر نے ٹویٹ میں بتایا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہو گیا کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو گی۔

چھ ملین ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔تمام سترہ ملین ڈوزز 2021 کے پہلے ہاف میں موصول ہو جائیں گی۔کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا۔

More posts