Baaghi TV

حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت کی جانب سے بارہ ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے 30 اکتوبر 2020 کو تعطیل کا نوٹیفکشین جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب جشن میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ ملک بھر میں مختلف شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔ جشن میلادالنبی کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراؤں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، ہر طرف خوشیوں کا سماں ہے۔

جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ہم بقلم: عبیرعطا ء الرحمن علوی،لاہور

More posts