Baaghi TV

حریم فاروق نے عید کی مصروفیات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کردیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عید کی مصروفیات مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیں-

باغی ٹی وی :پُرکشش اور کوبصورت اداکارہ حریم فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن کی تصویریں شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید جوڑا زیب تن کر رکھا تھا جس کے ساتھ انہوں نے سی گرین دوپٹہ لیا ہوا ہے اور انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔
https://www.instagram.com/p/CDYtBNXllt4/?igshid=i0f4aof9tbkdتصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں حریم نے عید کے دوسرے روز کی مصروفیات شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عید پر انہوں نے گوشت کے بنے کھانے بڑی مقدار میں کھائے جن میں مٹن کڑاہی، مٹن روسٹ اور وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو گوشت سے پکائی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مٹھائی اور دیگر میٹھی چیزیں غیر صحت مند مقدار میں کھائیں اور پھر سب کھانے کے بعد وزن کے بڑھ جانے کے خوف سے اس پر افسوس بھی کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اپنی تصاویر بنائیں تصویریں لینے کے بعد شدید گرمی کے باعث بال باندھ لیے اور پھر جا کر سو گئیں۔

آخر میں حریم نے کہا کہ یہ وہ تمام کام ہیں جو میں نے عید کے دن کئے اور اپنی عید کا دوسرا روز یہی کرتے گزار دیا-

حریم فاروق نے مداحوں سے بھی عید کی مصروفیات سے متعلق پوچھا کہ آپ لوگوں نے عید کا دوسرا دن کیسے گزارا؟

رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانا مایوس کُن ہے صنم سعید

آئمہ بیگ کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود کارکنوں کو خراج تحسین

More posts