Baaghi TV

حزب اللہ کے 95 حملے، اسرائیلی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

‎حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ روزانہ خلاصے کے مطابق 25 مارچ 2026 کو مختلف محاذوں پر مجموعی طور پر 95 کارروائیاں کی گئیں۔
‎رپورٹ کے مطابق ان میں سے 34 کارروائیاں فلسطینی علاقوں کے اندر جبکہ 61 لبنانی علاقوں میں کی گئیں، جن میں اہداف کی گہرائی تقریباً 30 کلومیٹر تک رہی۔
‎حزب اللہ کے مطابق ان کارروائیوں میں 57 زمینی دراندازی کی کوششوں کو پسپا کیا گیا جبکہ 19 شہروں اور بستیوں، 10 سرحدی پوزیشنز، 4 فوجی اڈوں اور 4 فوجی بیرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈرون کو بھی ہدف بنایا گیا۔
‎استعمال کیے گئے ہتھیاروں میں 55 راکٹس، 16 دھماکہ خیز ڈرونز، 12 گائیڈڈ میزائل، 7 توپ خانے کے گولے، 6 بارودی مواد، 2 فضائی دفاعی نظام اور دیگر ہلکے ہتھیار شامل تھے۔
‎حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کے 42 بنکرز اور قلعے تباہ ہوئے جبکہ 21 ٹینک، 5 سیٹلمنٹ یونٹس، 3 بلڈوزرز، 2 ہمر گاڑیاں اور ایک کمانڈ سینٹر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
‎تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

More posts