Baaghi TV

ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطحی اجلاس، تیل کی سپلائی اور قیمتوں میں اضافے پر غور

Asif Ali Zardari

‎اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں تیل کی ممکنہ قلت اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
‎اجلاس میں مجموعی معاشی صورتحال اور توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔
‎اس اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
‎اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
‎اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی علی پرویز ملک اور احسن اقبال بھی موجود تھے جہاں توانائی اور معیشت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

More posts