حکومت نے ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد اس کی مجموعی لیوی 300 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق اس اقدام سے حکومت کو ماہانہ تقریباً 9 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد معیشت پر بوجھ کم کرنا ہے اور اس کا اثر زیادہ تر امیر طبقے پر پڑے گا، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور فضائی کرایوں میں اضافے کی تردید کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ اس کے فوائد جلد حاصل کیے جا سکیں۔
ہائی آکٹین پر لیوی میں بڑا اضافہ، لیوی 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی
