Baaghi TV

حمزہ شہباز کی عدم پیشی پر بڑوں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

حمزہ شہباز کی عدم پیشی پر بڑوں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کا شوکاز کو نوٹس جاری کر دیا

عدالت نے حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، سی سی پی او لاہور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو شوکاز نوٹسز جاری کئے،عدالت نے نامزد افراد کو 10 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،

عدالت نے کہا کہ تمام افراد کیخلاف سیکشن 16 بی کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا، ملزم کو پیش کرنے کی ذمہ داری حکومت اور پولیس کی تھی،

احتساب عدالت لاہورمیں رمضان شوگر ملز ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ,

عدالت نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کیوں پیش نہیں ہوئے؟ جس پر جیل حکام نے کہا کہ جیل سے حمزہ شہباز کو لانے کے لیے بکتر بند گاڑی بھیجی ہے،حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں آنے سے انکار کردیا ہے

عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت جیل چلی جائے ؟

ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نے عدالت میں کہا کہ حمزہ شہباز کو 8 بجے کر 25 منٹ پر جوڈیشل حکام کے حوالے کیا ، ملزم نے بکتر بند گاڑی دیکھ کر عدالت میں آنے سے انکار کیا ،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اب ملزمان کی مرضی ہوگئی کہ وہ عدالت پیش ہوں یا نہ ہوں؟ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوھدری نے کہا کہ یہ ریاست کی ناکامی ہے کیا وہ ملزم کے سامنے بے بس ہے ؟عدالت قانون کے مطابق حکم نامہ جاری کرے گی،

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا

More posts