آبنائے ہرمز کے بحران نے جہاں عالمی تیل مارکیٹ کو متاثر کیا ہے، وہیں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اصل خطرہ خوراک اور کھاد کی سپلائی میں خلل کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک عالمی یوریا تجارت کا بڑا حصہ فراہم کرتے ہیں، جبکہ حالیہ رکاوٹوں کے باعث کھاد کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اگلے چند ہفتوں میں سپلائی بحال نہ ہوئی تو جنوبی ایشیا سمیت کئی خطوں میں زرعی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بحران صرف معاشی نہیں بلکہ حیاتیاتی نوعیت کا ہے، کیونکہ فصلوں کا نظام تاخیر برداشت نہیں کرتا۔
آبنائے ہرمز بحران: تیل کے بعد خوراک اور کھاد کا بڑا خطرہ
