مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے،پاکستانی حکمران کشمیریوں سے بے وفائی کا سلسلہ بند کریں ،حریت رہنما سید علی گیلانی کا یوم شہادت کل گزار لیکن پاکستانی حکمران خاموش رہے،دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی، حریت رہنما یاسین ملک و دیگر جیلوں میں ہیں لیکن پاکستان نے روایتی مؤقف اپنایا ہوا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،لیکن اب ہمارے نااہل حکمران کشمیرکے مسئلے پر گونگے بہرے بنے ہوئے ہیں، بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آتا لیکن پاکستانی حکمران کشمیر کا کیس عالمی سطح پر بالکل بھی نہیں لڑ رہے، حریت رہنما یاسین ملک جیل میں قید ہیں اور ان کا پیٍغام سامنے آیا اس پر دفترخارجہ کا روایتی مؤقف سمجھ سے بالاتر ہے، پاکستان امریکا ایران کےمابین جنگ بندی کروا سکتا ہے، پاکستان سعودی عربیہ اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے کر رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ پاکستان کو مل چکی ہے، ایسے میں پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر کیوں نہیں اٹھا رہا،دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی سمیت دیگر کشمیری رہنما بھارتی جیلوں میں ہیں انکی رہائی کے لئےبھی نہ صرف پاکستان کو عالمی سطح پر آواز اٹھانی چاہئے بلکہ پاکستان میں کشمیریوں سے محبت کے جرم میں قید محب وطن پاکستانیوں کو بھی رہا کرنا چاہئے،بھارتی پروپیگنڈے کی آڑ میں اپنے ہی محب وطن شہریوں کو پابند سلاسل کرنا کسی صورت درست نہیں.
