Baaghi TV

سانحہ پمز حکمرانوں کی نااہلی، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،خالد مسعود سندھو

khalid masood sindhu

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہےکہ سانحہ پمز حکمرانوں کی نااہلی اور واضح غفلت ہے، 14 معصوم جانوں کے قتل کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال میں حفاظتی انتظامات نہ ہونا حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،مرکزی مسلم لیگ واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری ،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف ،جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،چیئرمین خدمت ٌخلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم،سیکرٹری جنرل مسلم ویمن لیگ عفت سعید نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں 14 بچوں کی آتشزدگی سے موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لئے انتہائی دکھ اور تکلیف کا دن ہے، حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے بچے مارے گئے،سوال یہ ہے کہ بچوں کو بچانے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی، سانحہ پمز پر کمیشن قائم کرنا بڑی بات نہیں، نقصان ناقابل تلافی ہے،سانحہ کے حوالہ سے غفلت کا ارتکاب کرنے والوں کا احتساب کرنا چاہئے اور قرارواقعی سزا دینی چاہئے، بروقت آگ پر قابو پانے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی،اسلام آباد میں چند سرکاری ہسپتال ہیں اگر وفاق کے ہسپتالوں کی یہ حالت ہے تو پورے ملک کے نظام کی کیا حالت ہوگی، سانحہ پمز پر غفلت کا جو جو بھی ذمہ دارہے اسے قرارواقعی سزا دی جائے،مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے ذمہ داروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیاہے اور لواحقین سے ملاقاتیں کی ہیں،مرکزی مسلم لیگ بچوں کے ورثا کے غم میں برابر کی شریک ہے.

More posts