سانحہ گل پلازہ میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ایک دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کی ایک دکان کے ملبے سے بڑی تعداد میں انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت دکان نمبر 144 میں خواتین سمیت 17 افراد کی موجودگی کا امکان تھا۔ ملبے سے اب تک 10 افراد کی باقیات مل چکی ہیں جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ مکمل طور پر ہٹائے جانے کے بعد ہی درست تعداد سامنے آ سکے گی۔
گل پلازہ کی ایک دکان سے بڑی تعداد میں انسانی اعضاء برآمد
