چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ شوہر اپنے نکاح نامے میں درج حق مہر کی رقم ادا کرنے کا پابند ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، جبکہ ان کا موکل 20 تولہ سونا دینے کے لیے تیار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر رقم 20 تولے سے بڑھائی جائے تو ممکن ہے کہ خاتون تصفیہ پر آمادہ ہو جائیں، تاہم عدالت ایسے معاملات میں براہِ راست مداخلت نہیں کر سکتی۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ نکاح کے وقت نکاح نامے میں درج حق مہر کی ادائیگی شوہر کے لیے لازم ہے اور اسے اہلیہ کو ادا کرنا ہوگا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق متعدد درخواستیں خارج کر دی ہیں۔
شوہر حق مہر کی رقم ادا کرنے کا پابند ہے, چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
