Baaghi TV

دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے ۔ ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

hafi masood ahar

حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائے ۔ ملک کی سالمیت سے کھیلنے ، بیگناہوں کاخون بہانے، دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے اور ان کے سہولت کار کسی قسم کی بھی رعایت کے حقدار نہیں ہیں۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے جوان قوم کے محسن ہیں جو وطن کے دفاع کےلئے اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا پاکستانی قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے سیکورٹی اداروں کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے ۔یہ وقت سیاستدانوں کی باہمی لڑائی اور سیاست کا نہیں بلکہ ملک کو بچانے کا ہے ۔ سیاسی ، معاشی اور دفاعی اعتبار سے ہمارا ملک سنگین ترین صورت حال سے گزررہا ہے ۔ آئی ایم ایف ہماری معاشی اور پالیسیوں پر حاوی ہوچکا ہے ۔ حالت یہ ہے کہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتے ان حالات میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ہمارے ملک کےلے سخت نقصان دہ ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ، دفاعی ادارے اور سٹیک ہولڈرز ملک کو بچانے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے متحد ہوجائیں اگر ان حالات میں بھی ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ہوشمندی سے کام نہ لیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ملک کی سالمیت سے کھیلنے ، بیگناہوں کاخون بہانے، دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے اور ان کے سہولت کار کسی قسم کی بھی رعایت کے حقدار نہیں ہیں ۔ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے ۔ ہماری اولین ترجیح ہمارا ملک ہے ، ہماری سیاست ، عزت اور خودمختاری اس ملک کی وجہ سے ہے ۔لہذا ضروری ہے کہ ہم ملک کی سلامتی کےلئے متحد ہوجائیں ۔

More posts