اداکارہ و ماڈل ایمان علی جو میڈیا سے اور سوشل مجمعوں سے بالکل دور رہتی ہیں ، انکی اپنی ایک دنیا ہے جس سے باہر کم کم نکلتی ہیں. ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتا دیا ہے کہ وہ میڈیا اور سوشل مجمعوں سے دور کیوں رہتی ہیں . انہوں نے کہا ہے کہ مجھے Multiple sclerosis (MS) نامی بیماری ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج بہت آسان نہیں ہے. یہ جس کو ہوجائے اسکو اس کے ساتھ ہی چلنا پڑتا ہے. اور میری طبیعت اس کی وجہ سے کافی خراب بھی رہتی ہے. مجھے نظر آنا بند ہوجاتا ہے ، میری بینائی چلی جاتی ہے، میری ٹانگوں میں درد ہوتا ہے. میرے ہاتھ پائوں ڈیڑھ سال سے سن ہیں ، مجھے سے کوئی کام نہیں ہوتا ، مجھ سے چلا نہیں جاتا . لیکن پھر بھی اس بیماری کے باوجود میں چل پھر رہی ہوں، یہ بیماری میرے لئے ایک چیلنج ہے جس کا مقابلہ میں بہادری کے ساتھ کررہی ہوں.سر پر سوار کرنے کی بجائے اس بیماری کے ساتھ جی رہی ہوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں کہیں آتی جاتی نہیں. میں اس بیماری سے نکلوں تو کچھ کروں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ میں مغرور ہوںکہیں آنا جاناپسند نہیںکرتی.
ایمان علی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ؟

actress amazon prime bollywood celebrities celebrity news dance video dance videos drama industry entertainment news Facebook films full movies Full movies hd hollywood How to iman ali lollywood media mp3 songs Netflix Netflix india news Pakistan films salman khan shahrukh khan songs tiktok tv tv series watch watch full movies watch full video YouTube