Baaghi TV

لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

aamir

وزیرآباد حملہ کیس کی تفتیش میں اہم کردار اور مدعی مقدمہ ایس ایچ او عامر شہزاد انتقال کرگئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے واقعے میں مقدمے کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کا انتقال ہو گیا۔ عامر شہزاد بھدر کو ہارٹ اٹیک ہوا، انھیں اسپتال لے جایا گیا تاہم دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔


چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ کی ایف آئی آر عامر بھدر کی مدعیت میں ہی درج ہوئی ، پی ٹی آئی کی جانب سے ان پر حملہ کی ایف آئی آر بروقت درج نہ کرنے کا بھی الزام تھا ، عامر بھدر عمران خان پر حملے کے کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں جب حملہ ہوا تو عامر شہزاد ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تھے، عمران خان پر حملے کا مقدمہ عامر شہزاد بھدر کے بیان پر سٹی وزیر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ سال ریلی کے دوران حملہ کیا گیا تھا، تین نومبر 2022 کو وزیرآباد سے گزرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

More posts