Baaghi TV

جنگی جنون میں مبتلا بھارت، 25 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی خریداری

india

صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
‎غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان منصوبوں میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیاروں، روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام اور بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے، جو بھارت کی فضائی اور دفاعی طاقت کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
‎بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بری فوج کے لیے جدید ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ایریل سرویلنس سسٹم جیسے اہم منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے، جن کا مقصد زمینی دفاع کو مؤثر بنانا ہے۔
‎اسی طرح بھارتی فضائیہ کے لیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز، بغیر پائلٹ ڈرونز اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی تجاویز بھی منظور کی گئی ہیں، جس سے فضائی دفاعی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا۔
‎مزید برآں بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ائیر کشن وہیکلز کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی ہے تاکہ ساحلی نگرانی اور سمندری سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔ماہرین کے مطابق یہ دفاعی منصوبے خطے میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک ماحول کو مزید حساس بنا سکتے ہیں۔

More posts