Baaghi TV

بھارت کا ایران میں اپنے شہریوں کو فوری واپسی کا حکم

بھارت کی وزارت خارجہ نے ایران میں موجود تمام شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی، جو ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کی وجہ سے اٹھایا گیا قدم ہے۔ تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب ذرائع بشمول کمرشل پروازوں سے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں ایران میں تقریباً 10 ہزار بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں جن میں طلبہ، تاجروں اور سیاحوں کی اکثریت شامل ہے۔
بیان میں شہریوں اور بھارتی نژاد افراد کو احتیاط برتنے، احتجاجی مقامات سے دور رہنے، ایرانی حکام کی ہدایات ماننے، سفارتخانے سے رابطے میں رہنے اور مقامی میڈیا کی نگرانی کی ہدایت دی گئی۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم نریندر مودی بدھ کو اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ مودی کا دورہ ’انتہا پسند دشمنوں‘ کے خلاف نئے اتحاد کی تشکیل میں مددگار ہوگا۔

More posts