Baaghi TV


ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف


ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے۔
احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔
‎بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے جبکہ ایشان کشن نے 54 اور ابھیشیک شرما نے 52 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
‎دیگر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا نے 18 اور تلک ورما نے 8 رنز اسکور کیے جبکہ شیوَم دوبے نے صرف 8 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 26 رنز بنائے۔
‎نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمی نیشم سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

More posts