Baaghi TV

‎بھارتی اسپیشل فورسز کے افسر کی یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست، فوجی نظام پر سوالات

‎بھارتی فوج کے ایک اسپیشل فورسز افسر کی جانب سے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی اطلاعات نے عسکری نظام اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
‎باخبر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے میجر شیرف بھونسلے سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے بیرونِ ملک روانہ ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے یورپ میں سیاسی پناہ (اسائلم) کے لیے درخواست دے دی۔ رپورٹس کے مطابق افسر مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں، فوج میں بڑھتی سیاسی مداخلت اور داخلی ماحول سے ناخوش تھے۔
‎ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر بھونسلے اگست 2014 میں سالانہ رخصت پر بیرونِ ملک گئے تھے لیکن اس کے بعد وہ واپس بھارت نہیں لوٹے۔ یہ وہی عرصہ تھا جب ملک میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد سکیورٹی اور قومی پالیسیوں کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی اپنائی جا رہی تھی۔
‎بھارتی فوج کی اندرونی تحقیقات میں مبینہ طور پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ افسر نے ملٹری انٹیلیجنس کی لازمی کلیئرنس کے بغیر پیرا جمپنگ سرگرمی کے لیے اسپین کا سفر کیا۔ عسکری حلقوں کے مطابق اس اقدام کو ضابطہ کار کی خلاف ورزی تصور کیا گیا۔
‎بعد ازاں سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر انہیں ناروے میں موجود ہونے سے متعلق اطلاعات سامنے آئیں، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارتی حکام ان کے حتمی مقام کی باضابطہ تصدیق نہیں کر سکے۔

More posts