دفاعی چیمپئن بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
بھارتی ٹیم نے مسلسل دوسری جبکہ مجموعی طور پر تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت ہوم گراؤنڈ پر یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گیا۔
فائنل میں بھارت کے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے میچ 96 رنز سے جیت لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 52 اور مچل سینٹنر نے 43 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل نے 3 اور ورون چکرورتی اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے جس میں سنجو سیمسن نے 89 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی۔
دفاعی چیمپئن بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیت لیا۔
