Baaghi TV

بھارت کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا وفاقی وزیر حماد اظہر

بھارت کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا وفاقی وزیر حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت کی تمام تر پاکستان مخالف کوششوں کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے۔پاکستان اور چین کے درمیان رنجشیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔پاکستان چین دوستی مزید مستحکم اور ابھرتی ہوئی نظر آئے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان کو معاشی مسائل سے دو چار کرنے والے خود ملک سے باہر ہیں۔پاکستان کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کرنے والوں کی چیخیں عوام سن رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ابتدائی تین سالوں میں ملکی معشیت کو ٹھیک کیا۔اب انشااللہ اس کے اثرات پاکستان کے مختلف شعبوں میں دکھائی دیں گے۔توانائی کے بحران پر قابو پا لیا حالات مزید بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

عید کے حوالے سے حماد اظہر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف مقامات پر قربانی کی اور گوشت ، مستحق لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔عید قربان ہمیں ان لوگوں کا احساس دلاتی ہے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔لوگوں کو چاہیے کہ اپنے فریز گوشت سے بھرنے کی بجائے مستحق لوگوں میں تقسیم کریں

More posts