Baaghi TV

پاکستانی لڑاکا طیارہ کے حوالے سے بھارتی اور افغان میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈا کا پردہ چاک

افغان طالبان رجیم کیخلاف پاک افواج کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد بھارت اور افغانستان کی پروپیگنڈا مشینز متحرک ہو گئیں

افغان طالبان رجیم کے آفیشل اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے نشر کیے جانا ایک شرمناک عمل ہے، افغان وزارتِ دفاع نے من گھڑت دعویٰ کیا کہ افغان فورسز نے ننگرہار میں پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا،وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کا افغان اور بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا،پاکستانی حکام، عالمی میڈیا اور دفاعی ادارے نے کسی طیارے کے نقصان کی تصدیق نہیں کی ، افغان حکام کا بے بنیاد دعویٰ بھارتی میڈیا اور افغان پروپیگنڈا ذرائع نے بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا ، افغانستان کی جانب سے جاری کردہ تصویر 2021 میں ترکی میں روسی جہاز کے حادثے کی ہے، زمینی حقائق نہ ہونے کے باعث بھارت اور افغان مضحکہ خیز دعوؤں کو محض فریب اور ہزیمت قرار دیا جارہا ہے

عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم پاکستان مخالف جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنی عبرتناک شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ،افغان طالبان رجیم کے سرکاری ترجمان اور آفیشل اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر کے ڈلیٹ کرنا شرمناک عمل ہے، پاکستان مخالف منظم منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی پہچان بن چکی ہے.

More posts