Baaghi TV

پہلگام حملہ:بھارتی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ،اس محاذ پر بھی خفگی کا سامنا

India

پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی،لیکن پہلگام حملے پر مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی خفگی کا سامناکرنا پڑا اور بھارتی وزیر خارجہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک گفتگو میں اپنے بھارتی ہم منصب کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات فوری اُٹھائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیاامریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان نہیں دھرے اور الٹا بھارتی وزیر خارجہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس میں بھی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

More posts