بھارتی صحافی برج موہن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور اسرائیلی حکومت میڈیا کو مکمل حقائق سامنے لانے سے روک رہی ہے۔
تل ابیب سے واپسی کے بعد جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں برج موہن سنگھ نے کہا کہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں جو تاثر پیش کیا جاتا ہے وہ حقیقت سے مختلف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں موجود بم پروف بنکرز اتنے مؤثر نہیں جتنے ظاہر کیے جاتے ہیں اور انہوں نے ایسے بنکرز میں بھی لوگوں کو ہلاک ہوتے دیکھا جو تقریباً سو فٹ گہرے تھے۔
بھارتی صحافی کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے سامنے اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس صورتحال کو میڈیا میں مکمل طور پر دکھایا نہیں جا رہا۔
اسرائیل میں ایرانی حملوں سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں, بھارتی صحافی
