Baaghi TV


انڈونیشیا کا واضح مؤقف: غزہ پیس بورڈ کیلئے ایک ارب ڈالر نہیں دیں گے


انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ پیس بورڈ کی رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر کی فیس ادا نہیں کرے گا۔
‎میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نے کہا کہ انڈونیشیا نے صرف غزہ میں امن فوج فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا اور کبھی کسی مالی تعاون کا وعدہ نہیں کیا۔
‎انہوں نے کہا کہ انڈونیشین فوج کا کردار صرف قیامِ امن تک محدود ہوگا اور ملک مطلوبہ تعداد میں امن فوج فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
‎صدر پرابوو نے مزید کہا کہ اس وضاحت کا مقصد ان خدشات کو دور کرنا ہے کہ بھاری مالی بوجھ قومی بجٹ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جبکہ حکومت نے کسی قسم کی مالی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
‎یاد رہے کہ غزہ میں تعمیر نو اور سکیورٹی استحکام کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے اربوں ڈالر کے وعدے کیے گئے ہیں، تاہم انڈونیشیا نے اس میں مالی شمولیت سے گریز کرتے ہوئے صرف امن مشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

More posts