Baaghi TV


ایران کا امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے کا دعویٰ

osad


ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر یہ پائلٹ اس وقت ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوا جب اس کا طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس نے چھلانگ لگائی اور ایرانی حدود میں جا گرا۔
‎رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو تحویل میں لے لیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
‎واضح رہے کہ ایران نے اس سے قبل بھی ایک امریکی ایف 35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد اس پیش رفت کو اسی واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔
‎دوسری جانب اس دعوے پر امریکا کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال مزید غیر یقینی کا شکار ہے۔
‎تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس دعوے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ خطے کی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

More posts