ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 87ویں لہر کے دوران مختلف علاقوں میں دشمن کے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے جاری بیان کے مطابق ان حملوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ڈرون ہینگرز، ویپن سپورٹ تنصیبات اور امریکی و اسرائیلی فوجیوں اور پائلٹس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کو پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے شہدا، خصوصاً شہید ریئر ایڈمرل تنگسیری کے نام منسوب کیا گیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق اس لہر میں خطے میں موجود پانچ امریکی اڈوں سمیت جنوبی، وسطی اور شمالی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ حملوں میں جدید بیلسٹک میزائل جیسے عماد، قیام اور خرمشہر 4 کے ساتھ ساتھ خودکش ڈرونز بھی استعمال کیے گئے، جو مائع اور ٹھوس ایندھن دونوں ٹیکنالوجیز پر مبنی ہیں۔ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات اور دعوے خطے میں جاری کشیدگی کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ اس سے سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
آپریشن وعدہ صادق 4 کی نئی لہر، ایرانی حملوں کا دعویٰ
