ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 88ویں لہر کے دوران امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف مشترکہ اور وسیع پیمانے پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق ان حملوں کو لبنان میں حزب اللہ کے شہدا کے نام منسوب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی عسکری صلاحیت کو مزید کمزور کیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس لہر میں بھاری میزائل سسٹمز جیسے عماد، خرم شہر 4 اور قدر استعمال کیے گئے، جن کے ذریعے مختلف اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ مقبوضہ علاقوں کے وسط، جنوب اور شمال میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں تل ابیب، بئر السبع، الجلیل، نقب، تل نوف ایئر بیس اور عراد جیسے علاقے شامل ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بنی براک میں صہیونی داخلی محاذ کے کمانڈرز کے ایک اجلاس کے مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 88ویں لہر، ایرانی حملوں کا دعویٰ
