ایران کے پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "وعدہ صادق 4” کی 67ویں لہر کے دوران بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کے روز ماہِ رمضان کے آخری دن انجام دی گئی، جسے شہید ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر علی محمد نائینی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملوں کے دوران خطے میں موجود امریکی افواج کے ٹھکانوں، ریڈار سسٹمز اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہیں اور دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
ایران کا دعویٰ: وعدہ صادق 4 کی نئی لہر میں امریکی و اسرائیلی اہداف نشانہ
