ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے کویت کی سرحد کے قریب ایک اور امریکی جدید جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب نے جنوب مغربی سرحدی علاقے میں امریکی ایف 15 ایگل طیارے کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق کویت کی سرحد کے قریب اب تک تین امریکی جنگی طیارے گرائے جا چکے ہیں اور یہ کارروائیاں خطے میں جاری کشیدگی کے دوران کی گئیں۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی امریکی طیارے کے تباہ ہونے کی اطلاع درست نہیں ہے۔
ایران کا کویت سرحد پر امریکی ایف 15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، امریکا کی تردید
