ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے مختلف علاقوں اور خطے میں موجود تین امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ میڈیا کے مطابق ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیل کے شمالی، وسطی اور جنوبی حصوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ نشانہ بنائے گئے امریکی اڈوں میں کویت کا علی السالم بیس، سعودی عرب کا الخرج بیس اور متحدہ عرب امارات کا الظفرہ فوجی اڈہ شامل ہیں۔
تاہم اسرائیل، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان دعوؤں کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے دعوے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایران کا اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملے کا دعوہ
