ایران نے گوگل، ایمیزون اور مائیکروسافٹ سمیت کئی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ممکنہ حملوں کے لیے جائز ہدف قرار دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں موجود ان کے دفاتر اور ڈیٹا سینٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران دشمن کے ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ٹیلیگرام پر جاری ایک پوسٹ میں قطر، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں ان کمپنیوں کے 29 دفاتر، ڈیٹا سینٹرز اور تحقیقی مراکز کی نشاندہی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ اہداف میں امریکی ٹیک کمپنیوں اینویڈیا، پلنٹیر، آئی بی ایم اور اوریکل کے مراکز بھی شامل ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق خطے میں جاری جنگ جیسے جیسے انفراسٹرکچر کی جنگ میں تبدیل ہو رہی ہے ویسے ویسے ایران کے ممکنہ اہداف کا دائرہ بھی وسیع ہوتا جا رہا ہے۔
ایران کا اسرائیل اور خلیج میں گوگل، مائيکرو سافٹ اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
