Baaghi TV

ایران کی اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی

‎ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں بدھ کو حامد رضا ثابت نامی شخص کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا۔ ایرانی عدلیہ کے میڈیا ادارے میزان کے مطابق ملزم کو پھانسی دی گئی۔
‎حامد رضا ثابت کو اپریل 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میزان کے مطابق اسے موساد کے لیے جاسوسی اور خفیہ دستاویزات و معلومات فراہم کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ پھانسی دینے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔
‎ایران نے ماضی میں بھی کئی افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات پر سزائے موت دی ہے، تاہم جون میں اسرائیل کے حملے کے بعد اس قسم کے اقدامات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

More posts