Baaghi TV


ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی پر ایک شخص کو سزائے موت

osad


ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایران نے جاسوسی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور سکیورٹی سے متعلق کیسز میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
‎حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
‎یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

More posts