Baaghi TV


ایران نے امریکی طیارہ بردار جہاز پر شدید حملہ کیا، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ فورڈ کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق یہ حملہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس میں جہاز کو مختلف زاویوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز پر بیک وقت 17 مختلف زاویوں سے حملہ کیا، جس کے باعث جہاز پر موجود عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے دوران جہاز پر موجود افراد اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔
‎امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ حملہ غیر معمولی شدت کا حامل تھا اور اس کے اثرات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

More posts