ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے باعث تل ابیب سمیت صیہونی ریاست کے کئی شہر دھماکوں سے لرز اٹھے۔ حملوں کے دوران مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجتے رہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ایرانی حملے میں بھی 6 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی مزید 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد اس تنازع میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔
ایران کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، تل ابیب سمیت کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے
