Baaghi TV


ایران کے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں میزائل اور ڈرون حملے، امریکی اڈے نشانے پر


ایران کی جانب سے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر داغی گئی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق کی اٹھائیسویں لہر کے تحت تل ابیب، حیفا اور یروشلم کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
‎رپورٹس کے مطابق حملوں کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
‎دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بھی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے اور کویت میں عریفجان بیس پر حملے کیے گئے جہاں دو کویتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
‎ادھر متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 16 بیلسٹک میزائل اور 117 ڈرونز کو فضا میں تباہ کر دیا۔

More posts