ایران کی جانب سے اسرائیل پر نئے میزائل فائر کیے گئے ہیں جس کے بعد وسطی اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قریب بیت شمش کے علاقے میں میزائل کے ٹکڑے گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق میزائل کے ملبے کے گرنے سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
ایران کے نئے میزائل حملے، وسطی اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں
