Baaghi TV

ایران میں صنعتی و رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے

ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیل نے متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں صنعتی تنصیبات، تعلیمی ادارے اور رہائشی علاقے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبہ خوزستان اور اصفہان میں قائم اسٹیل فیکٹریوں پر حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ان صنعتی یونٹس کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ اسی طرح تہران میں واقع امیر کبیر یونیورسٹی بھی حملوں کی زد میں آئی۔رپورٹس کے مطابق دو دھماکے رہائشی علاقوں میں ہوئے، جن میں ایک تہران کے مہرآباد ایریا کے قریب جبکہ دوسرا شہرکِ غرب میں پیش آیا، علاوہ ازیں کرج کے جنوب مغربی علاقے مہرشہر میں بھی حملہ رپورٹ ہوا ہے۔جنوبی ایران میں واقع بوشہر پاور پلانٹ کے قریب ایک میزائل یا پروجیکٹائل گرنے کی اطلاع ملی ہے، تاہم حکام کے مطابق اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے دوران اراک اور خنداب کے ہیوی واٹر ریسرچ ری ایکٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق اراک ری ایکٹر پر حملے کے باوجود کسی قسم کی تابکاری کا اخراج یا جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

More posts