غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقے بیت شیمیش کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو چکے ہیں۔ میزائل گرنے کے نتیجے میں علاقے میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس حملے سے قبل، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی تھی کہ ایران کی جانب سے میزائلوں کی ساتویں اور آٹھویں لہر کو اہداف کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
ایران کا بیت شیمیش پر میزائل حملہ، 8 اسرائیلی ہلاک، 27 زخمی
