Baaghi TV

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

تہران: ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی رضا تنگسیری ایک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو ایران کے اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دعوے کے بعد مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں اس حملے سے متعلق تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا، جہاں علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا۔

More posts