ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے پرامید ہے اور دونوں ممالک ایک نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں جو تعلقات کے مستقبل کی سمت طے کرے گا۔
عراقچی نے کہا کہ تہران ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانا ہے اور دونوں فریقین کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایک ممکنہ متبادل منظرنامہ بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن ایران اس کے لیے بھی تیار ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ ناگزیر نہیں اور اسے روکا جا سکتا ہے، تاہم ایران کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کے لیے بھی تیار ہے۔ عراقچی نے زور دیا کہ امریکا کے کچھ فریق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر امریکی صدر دانشمندانہ فیصلے کرنے کے قابل ہیں۔
امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے پرامید۔ایران
