Baaghi TV


ایران کی جنگ بندی کیلئے چند شرائط سامنے آگئیں

osad


برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران نے جنگ بندی کیلئے اپنی چند اہم شرائط پیش کر دی ہیں۔ ان شرائط میں سرفہرست یہ مطالبہ شامل ہے کہ ایران پر دوبارہ کسی بھی قسم کا حملہ نہ کیا جائے اور اس کی واضح ضمانت دی جائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کی اجازت دینے کی شرط بھی رکھی ہے۔ ایران نے اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے۔
‎دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو جنگی تباہی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت دینا ہوگی، بصورت دیگر صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے اثرات امریکا تک پہنچ سکتے ہیں۔
‎ادھر ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں ملک کے 498 اسکول اور 281 طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 62 ہزار رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 17 ریسکیو پوائنٹس اور 12 ایمبولینسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

More posts