سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے نطنز جوہری تنصیب کے جنوب میں تقریباً ایک میل کے فاصلے پر زیر زمین کمپلیکس کے داخلی راستوں کو مضبوط کیا ہے۔
انسٹیٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی (آئی ایس آئی ایس) کے تجزیہ کے مطابق، ماؤنٹ کولنگ گاز لا میں واقع کمپلیکس میں ایک سرنگ کے دروازے پر نیا کنکریٹ نظر آ رہا ہے۔ 10 فروری 2026 کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک اور سرنگ میں بھی کنکریٹ سے مضبوط ڈھانچہ شامل کیا گیا ہے۔
کمپلیکس کے ارد گرد بھاری تعمیراتی مشینری اور مواد کی موجودگی بتاتی ہے کہ یہ ابھی مکمل آپریشن کے لیے تیار نہیں ہوا۔
گذشتہ برس امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، لیکن نطنز جوہری پلانٹ کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا گیا، اور آئی ایس آئی ایس نے اصفہان میں ایک جوہری مقام کے سرنگوں کو مٹی ڈال کر بند کرنے کی تصاویر کا بھی تجزیہ کیا۔
ایران کا جوہری مقام کے قریب زیر زمین سرنگوں کا کمپلیکس مضبوط کر نے کا انکشاف
