رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے شہر ہادیرا میں واقع اوروت رابن پاور اسٹیشن کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے بعد تل ابیب میں بجلی کی بندش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اوروت رابن اسرائیل کے سب سے بڑے پاور پلانٹس میں شمار ہوتا ہے جس کی پیداواری صلاحیت تقریباً 2 ہزار 590 میگاواٹ ہے۔ یہ پاور پلانٹ اسرائیل کی مجموعی بجلی پیداوار کا تقریباً 19 فیصد فراہم کرتا ہے۔
یہ بجلی گھر بحیرہ روم کے ساحل پر تل ابیب سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور مرکزی اسرائیلی بجلی کے نظام کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ حملے کے بعد مرکزی گرڈ متاثر ہونے کے باعث تل ابیب اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ نقصان کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
ایران کا اسرائیل کے بڑے پاور پلانٹ پر حملہ، تل ابیب میں بلیک آؤٹ
