ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے کے بعض ممالک نے امریکا کو معاونت فراہم کی۔
انہوں نے خطے کے ممالک کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا سے دوری اختیار کریں اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ان ممالک نے ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی کارروائیوں کی مذمت نہیں کی۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ایران کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے جہاں ایران نے دو ایٹمی طاقتوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اس پر مختلف سطحوں پر ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔
خطے کے ممالک امریکا سے دور ہو جائیں، ایرانی وزیر خارجہ کا سخت پیغام
