Baaghi TV


ایران معاہدہ چاہتا ہے، مذاکرات جاری ہیں، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جن کا نتیجہ سامنے آنے کی توقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنی ہوگی اور دعویٰ کیا کہ ایران مستقبل میں بحری جنگی جہاز بنانے کے قابل نہیں رہے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی حکومت کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسے اسرائیل کے خلاف استعمال کر سکتا تھا۔
‎بعد ازاں میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے آبنائے ہرمز کو “اسٹریٹ آف ٹرمپ” کہہ دیا، تاہم فوراً اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب میڈیا اس معاملے کو اچھالے گا اور اسے بڑا مسئلہ بنا دے گا۔
‎نیٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اسے ہمیشہ ایک کمزور اتحاد سمجھتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہمیشہ نیٹو کی مدد کی لیکن نیٹو نے کبھی امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔ اس کے برعکس انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت نے امریکا کا ساتھ دیا اور عملی تعاون کیا۔

More posts